مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سانحہ اے پی ایس کی برسی پر ملک گیر ’’طلباء امن ریلیاں‘‘

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی چوتھی برسی کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے طلباء امن ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک طلباء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کے خلاف اور ننھے شہدائے اے پی ایس کی یاد میں نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف کر رہے تھے، جبکہ ریلی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما بھی شریک تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یوسف نے کہا کہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہید طلباء، اساتذہ ہمارا فخر ہیں۔ شہیدوں کی جرات و بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سانحہ پشاور انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شہدائے پشاور نے اپنے خون سے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی، انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونیوالی بربریت کو قوم کبھی نہیں بھلا سکتی اور نہ ہی ننھے محسنوں کو بھول سکتے ہیں۔ پاکستانی قوم اور فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قیمت چکائی ہے۔ ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے اس ملک میں امن کی خاطر جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

عرفان یوسف نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائینگی، دہشتگردی اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ پشاور کے شہدا نے اس قوم کو متحد کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ پشاور کے شہدا نے خون دے کر علم و امن کی شمعیں روشن کیں۔ دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ پاک فوج نے قربانیاں دے کر دہشتگردوں کی کمر توڑی اور ملک کو امن کا گہوارہ بنایا، قوم کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے۔ قوم پشاور کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

سانحہ اے پی ایس پاکستان میں دہشتگردی کی تاریخ کا سب سے بڑا دلدوز واقعہ ہے۔ انسانیت سے عاری دہشتگردوں نے قوم کے نو نہالوں اور پھول جیسے چہروں کو خون میں نہلا دیا۔ سانحہ پشاور کو چار سال مکمل ہو گئے دہشتگرد اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ آرمی پبلک سکول پشاور جس پر 4 سال پہلے یہ قیامت ٹوٹی اس سکول کے بہادر بچوں نے ثابت کیا کہ وہ بہادر قوم کے بچے ہیں۔

ریلی سے ضیاء الرحمن ضلج، میاں عنصر محمود، یونس نوشاہی، فراز ہاشمی، احسان سنبل، احسن ایاز، علی قریشی، اخلاق حسنین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کیلئے فاتحہ خوانی اور ملک سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

ساںحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام ملک گیر ریلیاں

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء بچوں کی یاد میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں، دعائیہ تقاریب منعقد ہوئی اور شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ ایم ایس ایم کے زیراہتمام لاہور، کراچی، پشاور سمیت ملک کے اہم شہروں میں تقاریب منعقد ہوئی، جن میں ایم ایس ایم کے مرکزی و تحصیلی اور علاقائی قائدین نے شرکت کی اور شہداء ایس پی ایس کی فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

لاہور: ماڈل ٹاون ڈگری کالج، ٹاون شب کالج، پنجاب یونیورسٹی

فیصل آباد

سیالکوٹ

قصور: زینب کے والد حاجی محمد امین انصاری کی شرکت

چکوال

ساہیوال

بدوملہی

شکرگڑھ

بہاولنگر

بہاولپور

نارنگ منڈی

اسلام آباد

فیصل آباد

سلانوالی

عارف والہ

شورکوٹ

سندھ

احمدپورسیال

گجرات

سیالکوٹ

لودھراں

کراچی

آزادکشمیر

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top