ڈاکٹر طاہرالقادری کی علی رضا عابدی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

سربراہ عوامی تحریک کی وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری کے والد کی انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (26 دسمبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی ہے اس میں ملوث عناصر کو بلاتاخیر گرفتار کیا جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حالیہ واقعات سے لگتا ہے معاشی حب کراچی میں سیاسی انتشارپھیلانے کی سازش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لاء اینڈ آرڈر سے کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کے والد کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا، مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین اور ناظم اعلیٰ ایم کیو آئی خرم نواز گنڈاپور نے ڈاکٹر نورالحق قادری کے والد گرامی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top