منہاج القرآن لاہور کے صوبائی حلقہ جات کے رہنماؤں کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات

قائد تحریک منہاج القرآن کی لاہور تنظیم کے صوبائی حلقہ جات کے رہنماؤں سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن لاہور کی صوبائی حلقہ جات کی تنظیمات کے رہنماؤں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہنماؤں کے وفد کی قیادت امیر لاہور حافظ غلام فرید اور ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے کی۔ ملاقات میں لاہور کے مختلف ٹاونز سے ناظمین، صدور اور دیگر عہدیدار بھی شامل تھے۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی تفتیش سے نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت 12 ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ سابق حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش روکنے کیلئے آخری دم تک ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کیا، سپریم کورٹ کی طرف سے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے فیصلے سے مظلوموں کو انصاف دلوانے کے خلاف کی جانے والی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا اطمینان ہے کہ 17 جون 2014 ء کے دن پولیس کارکنوں کی لاشیں گرارہی تھی اس کے باوجود کارکن پرامن رہے اور انہوں نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا اور میں نے امن کی جو تعلیم دی 17 جون 2014 ء کا دن اس کے عملی اظہار کا دن ہے ورنہ سابق قاتل حکمران چاہتے تھے کہ کارکن ردعمل دیں اور پھر تحریک کو تشدد سے جوڑ کر بدنام کیا جائے، اللہ کا شکر ہے کہ سازشی اور قاتل ٹولہ اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکا ہے۔

لاہور تنظیم کے رہنماؤں نے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مظلوم اور غریب کارکنوں کو انصاف دلوانے کے لیے دن، رات ایک کرنے اور نئی جے آئی ٹی کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرنے، سپریم کورٹ میں کارکنوں کا مقدمہ لڑنے پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔ رہنماؤں نے کہا کہ کارکنوں سے محبت اور شفقت کا حق ادا کیا گیا، لاہور تنظیم کے رہنماؤں نے سربراہ عوامی تحریک کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی اس علمی کاوش پر ہر علمی استعداد کا شخص براہ راست قرآن پاک کے مطالعہ اور فہم کے قابل ہو گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top