منہاج یونیورسٹی لاہور میں 15 روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، افتتاحی تقریب

15روزہ سپورٹس فیسٹیول، منہاج یونیورسٹی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب

منہاج یونیورسٹی لاہور میں 15 روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول 2019ء کا افتتاحی تقریب سے آغاز ہو گیا۔ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں 31 بوائز اور 31 گرلز ٹیموں نے شرکت کی۔ کھیلوں میں تیر اندازی ، کرکٹ، بیڈمنٹن، جمناسٹک ، والی بال، ٹیبل ٹینس ، فٹ بال، رسہ کشی، لڈو، کراٹے، اتھلیٹکس کے مقابلے 15 روز تک جاری رہینگے۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین، سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ خالد محمود نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

سیکرٹری پنجاب سپورٹس بورڈ انیس شیخ، وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا، محمد عقیل، رانا عبد الجبار، افتخار ٹھاکر، اقبال مرتضیٰ، چوہدری منیر، فہد سرور اساتذہ، طلباء اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے دستوں نے مہمانوں کو سلامی پیش کی۔ غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے گئے۔

فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے سپورٹس فیسٹیول کو نوجوانوں کیلئے ایک صحت مند سرگرمی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے طلباء منفی رجحانات اور سرگرمیوں سے بچے رہتے ہیں۔ 30 سے زائد کھیلوں کے مقابلے ہونگے، ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ فیسٹیول کا اصل مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنا ہے۔ ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی نشو و نما پاتا ہے۔ منہاج یونیورسٹی نے عالمی معیار کے میدان اور کورٹس تعمیر کرائے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کھیلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے اور پھر سے عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، حسن سردار، کلیم اللہ، سمیع اللہ، جہانگیر خان، جان شیر پیدا ہوں۔ منہاج یونیورسٹی کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ منہاج یونیورسٹی کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے بھر پور مواقع فراہم کرر ہی ہے۔ منہاج یونیورسٹی اور 15 روزہ سپورٹس فیسٹیول کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے یقیناًاس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے نتائج ہمیشہ بہترین نکلتے ہیں۔ منہاج یونیورسٹی کی طرف سے کھیلوں کی بھر پور سرپرستی پر خوشی ہوئی۔

معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے سپورٹس فیسٹیول میں خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری پنجاب سپورٹس بورڈ انیس شیخ نے کہا کہ جب تک یونیورسٹیاں کھیلوں کی سر پرستی نہیں کرینگی اس وقت تک پاکستان سپورٹس کی دنیا میں واپس نہیں آئے گا۔ کھیلوں کا بہترین ٹیلنٹ یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے منہاج یونیورسٹی کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے منعقدہ شاندار تقریب کو دیکھ کر دل خوش ہوا۔

ڈائریکٹر سپورٹس منہاج یونیورسٹی اقبال مرتضیٰ نے فیسٹیول میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

منہاج یونیورسٹی لاہور میں 15 روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، افتتاحی تقریب

افتتاحی تقریب

مارچ پاسٹ

مختلف کھیلوں کے مقابلے

میڈلز و تقسیم انعامات

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top