کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ہفتہ تقریبات میں اردو مباحثہ و مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد

دی منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ ہفتہ تقریبات میں 28 فروری 2019ء کو اردو مباحثہ کا مقابلہ ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری پنجاب پیر احمد شاہ کھگہ، شیخ الحدیث پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، سلطان خان، میجر (ر) محمد خان، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، اللہ دتہ نے بھی خطاب کیا۔

تقریری مقابلہ میں منہاج گرلز کالج، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، منہاج کالج فار ویمن، گورنمنٹ کالج بھیرہ شریف، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے مقرر طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

مقابلے میں حذیفہ شبیر، حافظ محمد حنظلہ، بتول مشتاق، حافظ محمد یاسر، کاشف اقبال، مناہل بخاری کو اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے پر ایوارڈ دیئے گئے، جیوری میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار عزمی، نور الزمان نوری اور اعجاز احمد شامل تھے۔ سٹیج سیکرٹری مدثر رسول نوری اور فرحان ناصر تھے۔

مقابلہ مضمون نویسی میں حافظ محمد یاسر کالج آف شریعہ نے پہلی جبکہ کاشف اقبال دارالعلوم غوثیہ نے دوسری اور سیدہ مناہل بخاری گورنمنڑ کالج بھیرہ شریف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سردار محسن لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت مذاکرات سے خوفزدہ کیوں ہے؟پاکستان کی فوج سے منہ کی کھانے کے بعد بزدل بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر چڑھ دوڑی، افواج پاکستان نے دفاع وطن کا قوم سے جو وعدہ کر رکھا ہے اسے ہمیشہ پورا کیا، 27 فروری کے دن محب وطن ایئرفورس نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔

پارلیمانی سیکرٹری پنجاب پیر احمد شاہ کھگہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری آئند ہ نسلوں کو تعلیم بھی دے رہے ہیں اور تربیت بھی، ڈاکٹر طاہرالقادری عظیم کام کررہے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حال بھی اطمینان بخش ہے اور مستقبل بھی روشن و مضبوط ہے، جنگ جنگ کی بات کرنے والے اندر سے کھوکھلے ہیں، مودی سرکار اپنے الیکشن کیلئے سب کچھ برباد کرنے پر تلی بیٹھی ہے، اس پر بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور وہاں کے سمجھدار عوام کو زیادہ فکر مند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طاقت کا اندازہ دوستوں کے ساتھ ساتھ ہمارے دشمنوں کو بھی ہو چکا ہے۔

تقریب میں محب اللہ اظہر نے ایک قرارداد کے ذریعے افواج پاکستان کو جرأت مندانہ کردار پر خراج تحسین پیش کیا اور طلباء و طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دفاع وطن کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

اس سے پہلے پروگرام کا آغاز ہوا تو حافظ محمد نعیم نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ طاہر محمود نے نعت مبارکہ پڑھی۔ پروگرام میں مدثر رسول نوری اور محمد فرحان ناصر نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ حافظ اعتزاز احمد نے ملی نغمہ پیش کیا۔

صدر بزمِ منہاج عمر رضا فریدی نے تمام آنے والے مہمانوں اور اُساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کو کامیاب بنانے پر بزم و کمیٹیز کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں بزمِ منہاج کے تمام ممبران اور کمیٹیز کے سربراہان کو حسنِ کارگردگی شیلڈز دی گئیں۔ اختتامی دعا پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی نے کرائی۔

کالج آف شریعہ کا ہفتہ تقریبات اردو مباحثہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top