جہلم: پنڈدانخان میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شرکت

پنڈدانخان میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

تحریک منہاج القرآن پنڈ دادنخان جہلم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ آراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریبِ رونمائی 28 فروری 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران رانا محمد ادریس، سہیل رضا، مرکزی ناظم تربیت پروفیسر محمد سلیم قادری، مقامی علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء برادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی شکل میں امت کی علمی خدمت کی ہے، جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ منہاج القرآن نے علم کے کلچر کو فروغ دیا، قرآن فہمی میں منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کا علمی کردار شرق سے غرب تک پھیل رہا ہے۔ یہ اللہ کا فضل اور کرم ہے کہ اس نے امت میں قرآن فہمی کے لیے تحریک منہاج القرآن کو منتخب کر لیا۔

تقریب میں مقامی قائدین و مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو سراہا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

پنڈادادنخان میں استقبال

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top