ڈاکٹر طاہرالقادری کا رحمان ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مورخہ: 09 مارچ 2019ء

رائے حسنین کے والد، اعجاز شیخ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

لاہور (9 مارچ 2019) تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے رحمان ملک کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب رائے حسنین کے والد اور سینئر صحافی اعجاز شیخ کی والدہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی بخشش فرمائے، سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔

دریں اثناء سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، رفیق نجم، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، قاضی شفیق، حافظ غلام فرید، امجد شاہ، شہزاد رسول قادری و دیگر نے بھی مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top