قیام امن کیلئے سیرت مصطفی ﷺ سے بڑھ کراور کوئی دستور نہیں: علامہ میر آصف اکبر

علمائے کرام ممبر رسول ﷺ سے بھائی چارے، یگانگت اور برداشت کا درس دیں۔ ناظم منہاج القرآن علماء کونسل
امت مسلمہ کو متحد کرنا علماء کرام کا دینی فریضہ اور وقت کی ناگزیر ضرورت ہے
وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نور الحق قادری، ڈاکٹر غضنفر مہدی، ڈاکٹر محمد حسین ہمدانی کا اتحاد امت کانفرنس سے خطاب

لاہور (11 اپریل 2019) منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر قادری نے کہا ہے کہ معاشرے میں بھائی چارے، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس امر کو یقینی بنانا ہو گا کہ کوئی امن دمشن ہمارے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ امت مسلمہ کو متحد کرنا علماء کرام کا دینی فریضہ اور وقت کی ناگزیر ضرورت ہے، یہ وقت اتحاد و اتفاق سے کام کرنے کا ہے، علمائے کرام و مشائخ عظام ممبر رسول ﷺ سے بھائی چارے، یگانگت اور برداشت کا درس دیں۔ حسینی فکر کے ذریعے اتحاد، اتفاق، باہمی ہم آہنگی اور مسلکی و مذہبی رواداری کو فروغ دیا جا سکتا ہے جبکہ یزیدیت فتنہ، فرقہ و فساد، تفرقہ کا نام ہے جو معلمین کی کوششوں کی وجہ سے آخری سانسیں لے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نور الحق قادری، ڈاکٹر غضنفر مہدی، ڈاکٹر محمد حسین ہمدانی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ قائد منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کی اتحاد امت کیلئے خدمات کا آج پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن و انسانیت کیلئے عالمگیر خدمات کا اعتراف سعودی عرب میں ہونیوالے او آئی سی کے حالیہ اجلاس میں بھی کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے او آئی سی کے اجلاس میں انسداد دہشتگردی اور امن کے قیام کے موضوع پر خطاب کیا۔ پاکستان سمیت پوری دنیا ڈاکٹر طاہرالقادری کے نصاب امن سے استفادہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے سیرت مصطفی ﷺ سے بڑھ کراور کوئی دستور نہیں۔ اپنی زندگیوں کو حضور ﷺ کے پیغام رحمت سے آراستہ کیا جائے تا کہ دنیا امن و محبت کا گہوارہ نظر آئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top