شب برات کا روحانی اجتماع 2019، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خصوصی خطاب

Monthly Spiritual Gathering of Shab e Barat

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر محفل شب برات و ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ مؤرخہ 20 اپریل 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی اور خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام میں مشائخ عظام، علماء کرام، قراء و نعت خواں حضرات سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد ممتاز ثنا خوانوں نے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شب برات کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب شعبان کی پندرھویں رات ہو تو رات کو قیام کرو۔ دن میں روزہ رکھو کیونکہ اللہ تعالیٰ اِس رات میں سورج غروب ہوتے ہی آسمانِ دنیا کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے اور فرماتا ہے: کون مجھ سے مغفرت طلب کرتا ہے کہ میں اُس کی مغفرت کروں، کون مجھ سے رزق طلب کرتا ہے کہ میں اُسے رزق دوں، کون مبتلائے مصیبت ہے کہ میں اُسے عافیت دوں۔ اِسی طرح صبح تک ندا بلند ہوتی رہتی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ویسے تو اللہ رب العزت کا در رحمت و مغفرت ہر گناہگار کیلئے ہر وقت کھلا ہے لیکن بعض لمحات، راتیں اور دن ایسے بھی ہیں جب اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور بخشش اپنے بندوں پر برسنے کا بہانہ چاہتی ہے۔ ہمیں ان کرم نوازیوں کے ایسے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانہ چاہیے۔

محفل کے اختتام پر گناہوں کی معافی اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top