ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سری لنکا دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشتگردی کے واقعات سری لنکا کے عوام کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے: سربراہ پی اے ٹی

لاہور (21 اپریل 2019) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ سری لنکا کے بہادر اور امن پسند عوام نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے اور بے پناہ قربانیاں دیں۔ دہشتگردی کے حالیہ واقعات سری لنکا کے عوام کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ اتوار کا دن سری لنکا کی قوم کی زندگی کا افسوسناک دن ہے، ہم اس دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ دہشتگردوں نے چرچ اور ہوٹل کو نشانہ بنایا، بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کرہ ارض کے بد ترین لوگ ہیں، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سری لنکا کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں اور آج بھی امن کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top