ڈاکٹر طاہرالقادری کی کوئٹہ پولیس لائنز میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

مورخہ: 26 جون 2019ء

فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچ گئے: سربراہ عوامی تحریک

لاہور (26 جون 2019) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوئٹہ لورالائی پولیس لائنز میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف فورسز نے بروقت کارروائی کر کے بڑے نقصان سے بچا لیا۔ انہوں نے شہیدکانسٹیبل کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا منظم نیٹ ورک آج بھی کام کررہا ہے اور دہشتگردوں کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ حملہ آور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد آج بھی ناگزیر ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top