ڈاکٹر طاہرالقادری کے بھانجے عدنان جاوید سپرد خاک، رسم قل 2 جولائی کو ہو گی
سربراہ عوامی تحریک نے دعا کروائی، فواد چوہدری، صمصام بخاری کا
اظہار تعزیت
نماز جنازہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر(ر)
محمد اقبال و دیگر کی شرکت
صوبائی وزراء چوہدری ظہیر الدین، راجہ یاسر ہمایوں، محسن لغاری نے تعزیت کی
لاہور (یکم جولائی 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جواں سالہ بھانجے محمد عدنان جاوید کوگزشتہ روز منہاج یونیورسٹی میں ’’روضۃ المخلصین‘‘ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی اور آڈیولنک پرقائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دعا کروائی۔ عدنان جاوید کی عمر 34 سال ہے وہ حرکت قلب بند ہو جانے سے وہ اللہ کو پیارے ہو گئے۔
منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بطور ڈائریکٹر فنانس ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔ رسم قل 2 جولائی دوپہر 1 بجے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی جائے گی اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری دعا کروائیں گے۔
دریں اثناء وفاقی وزیرفواد چوہدری، صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری، صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے عدنان جاوید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔
عدنان جاوید کی نماز جنازہ میں خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر(ر) محمد اقبال، انجینئر رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، چوہدری فیاض وڑاءچ، قاضی شفیق، علامہ امداد اللہ، شہزاد رسول، سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر ایف ایم آر آئی محمد فاروق رانا، حافظ غلام فرید، ملک فضل حسین، عبد الرحمن، قاضی فیض الاسلام، رانا محمد ادریس، احسن بابا، عادل ظہیر، عمران بٹ، سہیل رضا، ساجد محمود بھٹی، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا، کرنل (ر) محمد مبشر، مظہر محمود علوی، چوہدری عرفان یوسف، راشد کلیامی، علی وقار اور منہاج القرآن کے جملہ شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور عملہ کے ارکان شریک تھے۔
تبصرہ