انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت

مدعی جواد حامد نے اپنا بیان قلمبند کروایا، سماعت کل تک ملتوی

model town case

لاہور (19 جولائی 2019ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مدعی جواد حامد نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی سکیورٹی سلمان علی خان نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے سامنے بائیں طرف حکیم صفدر کے سر پر گولی مار کر انہیں شہید کیا، اپنے بیان میں جواد حامد نے مزید کہا کہ ایس پی سکیورٹی سلمان علی خان نے عاصم کمبوہ کے بازو میں گولی مار کر انہیں زخمی اور معذور کر دیا، عدالتی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top