ڈاکٹر طاہرالقادری کا منہاج القرآن ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (24 جولائی 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد کے والد اور سوشل میڈیا ورکنگ کونسل یوتھ کے کوآرڈینیٹر عمر قریشی کے سسر حافظ ظہور احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر عرفان ظہور احمد سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، قائم مقام ناظم ندیم احمد اعوان، علامہ وسیم افضل قادری، میاں اشتیاق احمد، قاضی مدثر اور محمد طیبنے حافظ ظہور احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈنمارک پہنچنے کے بعد حافظ ظہور احمد کی نماز جنازہ پڑھائی اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔
دریں اثناء ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، سید مشرف حسین شاہ، علامہ لطیف مدنی نے گوشہ درود کے خادم غلام فرید عاجز کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار اور بخشش و مغفرت کی دعا کی ہے۔
تبصرہ