منہاج القرآن نے ”اکیڈمک آف اسلامک سائنسز“ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا

مورخہ: 08 اگست 2019ء

پروجیکٹ کا مقصد شارٹ کورسز کے ذریعے خواتین کو اسلام کی بنیادی تعلیمات دینا ہے
کورس مکمل کرنیوالی طالبات کو بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، نوراللہ صدیقی نے اسناد دیں

Minhaj ul Quran Training Institute

لاہور (8 اگست 2019ء) تحریک منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے کہا ہے کہ منہاج القرآن ایک مربوط نظام کے تحت قوم کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت فراہم کررہی ہے، منہاج القرآن کے نئے پروجیکٹ ”اکیڈمک آف اسلامک سائنسز“ کے تحت طالبات کو شارٹ کورسز کے ذریعے ضروری دینی، فقہی معلومات فراہم کی جارہی ہیں، اب تک 5سو طالبات اس پروگرام کے تحت شارٹ کورسز مکمل کر چکی ہیں، تقریب سے پروجیکٹ ڈائریکٹر حافظ سعید رضا بغدادی، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، آفتاب احمد، عائشہ شبیر، منہاج الدین قادری نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئی ہیں، اس موقع پر سید ضمیر الحسنین جعفری، اقراء مبین، میمونہ شفاعت، ارشاد اقبال، کلثوم طاہر، نادیہ سلمیٰ نے اسناد تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ منہاج القرآن خواتین اور طالبات کی اسلامی تربیت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اس قوم کو تعلیم اور تربیت یافتہ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی ضرورت ہے تاکہ ہم ایک اعلیٰ اخلاقی اقدار والا مثالی دینی معاشرہ بن سکیں، انہوں نے کہا کہ شارٹ اسلامی کورسز مکمل کرنے والی طالبات اپنے اپنے علاقہ جات میں مقامی خواتین اور بچیوں کو ایجوکیٹ کریں گی۔

میڈیا ڈائریکٹر نوراللہ صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ والدین اپنی بچیوں کو تعلیم و تربیت کے لیے پورے اعتماد کے ساتھ منہاج القرآن کے تعلیمی تربیتی اداروں میں بھجواتے ہیں اور منہاج القرآن بھی اپنی دینی، اخلاقی، قومی ذمہ داری کے مطابق بچوں کوتعلیم و تربیت فراہم کرتا ہے۔ سعید رضا بغدادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا دعوتی، تربیتی نظام کا دائرہ کار پاکستان کے ہر شہر تک پھیلائیں گے اور ہماری یہ آرزو ہے کہ ہر مسلمان بنیادی فرائض اور تعلیمات سے آگاہ ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top