ڈاکٹر طاہرالقادری کا منہاج القرآن کے رہنما مرزا حنیف کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 09 اگست 2019ء

مرحوم نیک، صالح انسان اور خدمت انسانیت کے جذبہ سے سرشار تھے
تحریک منہاج القرآن کے لیے مرزا محمد حنیف صابری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

لاہور (9 اگست 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما، دیرینہ رفیق مرزا محمد حنیف صابری کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا محمد حنیف صابری نیک اورصالح انسان تھے، مرحوم نیک، صالح انسان اور خدمت انسانیت کے جذبہ سے سرشار تھے، تحریک منہاج القرآن کے لیے مرزا محمد حنیف صابری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، انجینئر رفیق نجم، شاہد لطیف، حافظ غلام فرید، حفیظ الرحمن خان، شہزاد رسول قادری، عبدالحفیظ چودھری، اشتیاق حنیف مغل و دیگر رہنماؤں نے بھی مرزا محمدحنیف قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک منہاج القرآن کے بے لوث کارکن اور رہنما تھے، منہاج القرآن کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

دریں اثناء مرزا محمد حنیف صابری کی نماز جنازہ شاہ گوھر پیر قبرستان داروغہ والا میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مرزا محمد حنیف صابری کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ یادگار تصاویر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top