ڈاکٹر طاہرالقادری کا آصف منہاس کی زوجہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سعودی عرب میں مقیم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق محمد آصف منہاس کی زوجہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القران پر تحریک منہاج القران کے دیرینہ رفیق محمد آصف منہاس کی زوجہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔
دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، رفیق نجم، جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس، شہباز طاہر و دیگر رہنماؤں نے مرحومہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
تبصرہ