نظامت تربیت کی مرکزی اکیڈمی آف اسلامک سائنسز میں فن خطابت کی اختتامی تقریب

منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ تربیت اور منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ لاہور کے زیرِاہتمام ملک بھر کی خواتین کے لئے مستقل تعلیمی ادارہ اکیڈمی آف اسلامک سائنسز (برائے خواتین) میں 40 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی کلاسز کا اہتمام کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کورس میں شریک طالبات اسپیکرز نے فنِ خطابت کورس کا فائنل ٹیسٹ دیا۔

فنِ خطابت کورس کی تدریس کے فرائض کوارڈینیٹر اکیڈمی محمد منہاج الدین قادری نے ادا کیے۔ انہوں نے کورس کی شرکاء کو نہایت محنت اور جانفشانی سے فن خطابت کی کلاس پڑھائی۔ کورس میں چیف جیوری کے فرائض علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے ادا کئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top