منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، ضلعی، پی پی عہدیداران کی شرکت

استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس اور36 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات، تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، نبی اکرم کی ولادت سے بڑھ کر کوئی اور خوشی نہیں : محمدرفیق نجم
حضور اکرم ﷺ پیغمبر امن ہیں اور اسلام دین امن و سلامتی ہے:نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
عالمی میلاد کانفرنس میں آنے والے قافلو ں کی رہنمائی کیلئے مختلف راستوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے:حافظ غلام فرید
عالمی میلاد کانفرنس میں لاہور سے لاکھوں افراد شر کت کریں گے: صدر منہاج القرآن لاہور
مرکزی سیکر ٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، چوہدری افضل گجر، حاجی فرخ کی اجلاس میں خصوصی شرکت

لاہور(21 اکتوبر 2019ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاءون میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ مرکزی سیکر ٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ صدر لاہور منہاج القرآن حافظ غلام فرید، ناظم لاہوراشتیاق حنیف مغل، چوہدری افضل گجر سمیت اجلاس میں ضلعی، پی پی اور منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے عہدیداران شریک ہوئے، اجلاس میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں نکالے جانیوالے مشعل بردار جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی اور 36 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات، تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

نائب ناظم اعلیٰ محمد رفیق نجم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر 36 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ نبی اکرم ﷺ کی ولادت سے بڑھ کر کوئی اور خوشی نہیں، عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے، قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ میلاد کا سماں پیدا کرنے کےلئے تمام بڑھے شہروں میں بسلسلہ استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ عوام الناس کو بھی میلاد مہم میں شامل کیا جائیگا۔ لوگوں کو اپنے گھروں پر چراغاں کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے پورے ملک میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یکم ربیع الاول سے لے کر 12 ربیع الاول تک روزانہ بعد نماز مغرب میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے، دروس قرآن کا اہتمام کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو امن اور عالمی بھائی چارے کے فروغ کے عزم کے ساتھ منائے گی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغمبر امن ہیں اور اسلام دین امن و سلامتی ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی لاہور کےلئے اعزاز کی بات ہے۔ حافظ غلام فرید اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب عالم اسلام کی سب سے بڑی 36 ویں عظیم الشان سالانہ عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہو گی جس میں دنیا بھر سے علماء کرام، مشاءخ عظام، قراء و نعت خواں حضرات اور عالم اسلام کی مقتدر مذہبی شخصیات خصوصی شر کت کریں گی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں سیکیورٹی کی خدمات سر انجام دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور سے لاکھوں افراد شر کت کریں گے۔ خواتین اور مرد حضرات کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے جائیں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں آنے والے قافلو ں کی رہنمائی کیلئے مختلف راستوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ میلاد کی رات ہر سال کی طر ح امسال بھی ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائے گا اور ہر خاص و عام کے لئے کھانے کا وافر اہتمام ہوگا۔

اجلاس میں صدر عوامی تحریک لاہور چوہدری افضل گجر، حاجی محمد اعجاز، ثناء اللہ خان، شفاقت مغل، حاجی محمد حنیف، افتخار بیگ، مفتی خلیل، حاجی فرخ، بابر چوہدری، حافظ صفدر، رمضان ایوبی، اخلاق حسنین و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top