ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساجد محمودبھٹی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (23 اکتوبر 2019ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر رہنما ساجد محمود بھٹی کے والد خالد محمود بھٹی کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق تھے، تحریک منہاج القرآن کےلئے خالد محمود بھٹی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، محمد رفیق نجم، جواد حامد، مظہر علوی، عرفان یوسف، اشتیاق حنیف مغل، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، حافظ غلام فرید، عارف چوہدری، چوہدری افضل گجر، طیب ضیا، عین الحق بغدادی، عبدالحفیظ چودھری، شہزاد رسول، پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے بھی ساجد محمود بھٹی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top