منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ممبر محمد سلمان اعوان کے والد گرامی انتقال کر گئے

لاہور (27 اکتوبر 2019ء) منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ممبر محمد سلمان کے والد گرامی ملک محمد حسین اعوان اتوار کی صبح لاہور میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ اتوکے اعوان لاہور کے مقامی قبرستان میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین اور ڈائریکٹر آئی ٹی محمد ثناءاللہ کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ بعدازاں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے مرکزی وفد نے محمد سلمان اعوان اور انکے بھائیوں کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top