ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی ’’سالانہ اسمبلی 2019ء‘‘ سے خطاب
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی سالانہ اسمبلی 2019ء ایوارڈ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔
پروگرام میں کراچی بھر سے اساتذہ کرام، طلباء، دانشوروں، اسکالرز اور مختلف طبقات سے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مختلف کیٹگریز میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ اور شخصیات منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے ایوارڈ بھی دیئے۔
تبصرہ