منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام سالانہ میلاد ڈنر 2019
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ میلاد ڈنر 19 نومبر 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، ڈنر تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو، صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ مہمان خصوصی تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ میلاد ڈنر کا اہتمام منہاج القرآن پبلک ریلیشنز اور مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا۔
ڈنر تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنماء میاں، اعجاز چوہدری، پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی نذیر چوہان، سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی، چودھری غلام حسین، اجمل جامی، لاہور پریس کلب گورننگ باڈی کے ممبر و سینئر صحافی محمد احمد رضان، معروف شاعر زاہد فخری، معروف شاعر عبدالرحمن عابد، طارق کریم کھوکھر، بیرسٹر عامر حسن، بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں کرنل ر احمد فضیل نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ میلاد ڈنر میں سیاسی، سماجی، صحافتی، شخصیات نامور وکلاء، معروف کاروباری شخصیات اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور نے مہمانوں کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہا۔
تقریب کا آغاز قاری خالد حمید کاظمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ نے نعت رسولﷺ مقبول پیش کی جبکہ شاعر زاہد فخری نے بھی نعتیہ کلام پیش کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نظامت پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول نے سرانجام دیئے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کو اپنے گھر کی طرح سمجھتا ہوں اور ہمیشہ منہاج القرآن کی دعوت کو قبول کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے کے مختلف خیال طبقات کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مغرب میں مسلم یوتھ کو مسجد اور اسلام کے قریب کیا۔ بحثیت قوم آج ہمارے تمام مسائل کا حل سیرت النبیﷺ پر عمل درآمد میں ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جہان کی تمام خوشیاں آقا کریم ﷺ کی ولادت کی خوشی سے کم تر ہیں۔ ہمیں نعت ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی منانی چاہیے۔ کیونکہ یہ نعمت کائنات کی تمام نعمتوں سے اعلیٰ ہے۔
تقریب میں کے آخر میں صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ نے دعا کرائی، جس کے بعد تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کے لیے انتہائی پرتکلف عشائیہ کا اہتمام تھا۔ تقریب کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ