صالحین کی مجالس جنت کے باغات کی طرح ہیں: عین الحق بغدادی
نیک لوگوں کی سیرت اور اچھے اعمال دیکھ کر گناہوں سے بچنا اور
نیکیاں کرنا آسان ہو جاتاہے
طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی علمی میراث سے جڑ جائیں اور حکمت کے موتی جہاں سے ملیں چن
لیں
اچھے اوصاف و اخلاق سے آراستہ لوگ انسانیت کے سفیر ہوتے ہیں: درس عرفان القرآن سے خطاب
لاہور(یکم جنوری 2020) فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سینئیر ریسرچ سکالر، رہنما تحریک منہاج القرآن عین الحق بغدادی نے کہا ہے کہ صالحین کی مجالس جنت کے باغات کی طرح ہیں، نیک بندوں کی صحبت کے بہت فوائد ہیں، نیک لوگوں کی سیرت و کردار اور اچھے اعمال دیکھ کر گناہوں سے بچنا اور نیکیاں کرنا آسان ہو جاتاہے، دل میں محبت، اخلاق اور نرمی پیدا ہو جاتی ہے، اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کی صحبت میں بیٹھنے سے انسان بری خصلتوں سے دور رہتا ہے۔
نیک بندوں کی صحبت اختیار کرنے کا جب بھی موقع ملے تو ان کے پاس دنیاوی غرض سے مت جائیں بلکہ دین اور آخرت کا نفع حاصل کرنے کی نیت سے جانا چاہیے، اچھی صحبت کی بڑی برکتیں ہیں اور بری صحبت کے بہت نقصان ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں نماز فجر کے بعد درس عرفان القرآن دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ، طلبہ اور اہل علاقہ کی تعداد موجود تھی۔
عین الحق بغدادی نے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی علمی میراث سے جڑ جائیں اور حکمت کے موتی جہاں سے ملیں چن لیں، صحبت کے مضمون کو قرآن مجید کی آیات میں بھی بیان کیا گیا ہے، جو لوگ دنیا میں جن لوگوں کی سنگت میں رہیں گے آخرت میں بھی انہی کے ساتھ ہوں گے، انہوں نے کہا کہ بری صحبت ہمیشہ برائی میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔اچھے اوصاف و اخلاق سے آراستہ لوگ انسانیت کے سفیر ہوتے ہیں۔
تبصرہ