ڈاکٹر طاہرالقادری نے عید کی چھٹیوں میں بھی آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھا

مورخہ: 26 مئی 2020ء

ان کے لیکچرز برطانیہ، یورپ، امریکہ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سنے جارہے ہیں
ہزاروں ای میلز کے ذریعے ڈاکٹر طاہرالقادری کے آن لائن لیکچرز کو سراہا جارہا ہے

لاہور (26 مئی 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عید کی چھٹیوں کے دوران بھی دنیا بھر کے نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کے لئے لیکچرز کا سلسلہ بلاتعطل جاری رکھا، رمضان المبارک میں ہر رات 10 بجکر 5 منٹ پر وہ آن لائن لیکچر دیتے رہے جبکہ عید الفطر سے لیکر تاحال وہ رات 9 بجے آن لائن لیکچر دے رہے ہیں، ان کے علمی لیکچرز برطانیہ، یورپ، امریکہ، پاکستان، انڈیا اور مشرق وسطیٰ میں نوجوان خواتین و حضرات اور مختلف مسالک اور مذاہب کے علماء سن رہے ہیں اور ہزاروں ای میلز پیغامات کے ذریعے وہ ان علمی لیکچرز کو سراہا رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 7 جون تک اپنے لیکچرز جاری رکھیں گے، یہ لیکچرز اصلاح احوال کے متعلق ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top