مرکزی منہاج ماڈل سکول برائے طلبہ کا اعزاز، میٹرک کے امتحانات میں سو فیصد کامیابی

مرکزی منہاج ماڈل سکول برائے طلبہ ٹاؤن شپ کے طلبہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات سیشن 20-2018 میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، سائنس گروپ کے محمد اسد 1055 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہے جبکہ حسان افضال اور عاصم الطاف نے بالترتیب 1043 اور 1029 نمبر لیکر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک کے امتحانات میں کامیابی کی تناسب 100 فیصد رہا۔ اس شاندار کامیابی پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر مرکزی قائدین نے منہاج ماڈل سکول برائے طلبہ ٹاؤن شپ کے پزنسپل محمد عباس نقشبندی، اساتذہ طلباء کو مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top