ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جامع مسجد منہاج القرآن کا دورہ، تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا

لاہور (مورخہ 22 ستمبر 2020ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع مسجد منہاج القرآن لاہور کا دورہ کیا اور مسجد کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے انجینئرز اور مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کی لگن و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھر کی تزئین و آرائش میں حصہ لینے والوں اور اللہ کے گھر کو سنوارنے و آباد کرنے والوں کے لیے اللہ کے ہاں بہت بڑا اجر ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے مرکزی گوشہ درود کی تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، سید مشرف علی شاہ، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام اور دیگر راہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں مرکزی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور معمول کی سرگرمیوں پر مشاورت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top