پیر سید خلیل الرحمن شاہ کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

منہاج القرآن کے پر امن پیغام کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی بخوشی قبول کر رہی ہے: پیر سید خلیل الرحمن شاہ
منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں: سجادہ نشین آستانہ عالیہ ٹھیکوان شریف
علامہ میر آصف اکبر، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی سے ملاقات میں گفتگو

لاہور (23 ستمبر2020ء) معروف مذہبی و روحانی شخصیت حضرت علامہ مولانا پیر سید خلیل الرحمن شاہ ناظم اعلیٰ جامع حنفیہ غوثیہ و سجادہ نشین آستانہ عالیہ ٹھیکوان شریف عارف والا نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ میر آصف اکبر و دیگر رہنماؤں نے ان کو خوش آمدید کہا۔ پیر سید خلیل الرحمن شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی سے ملاقات کی۔ بعدازاں مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن علما کونسل، نظامت دعوت و تربیت، نظامت امور خارجہ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان نے شعبہ جات کارکردگی کے حوالے سے بتایا۔

پیر سید خلیل الرحمن شاہ نے منہاج القرآن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز پوری دنیا میں قائم ہیں اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، یہ بات باعث مسرت ہے کہ منہاج القرآن کے پر امن پیغام کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی بخوشی قبول کر رہی ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی تحریروں اور تقریروں سے نئی نسل کو انتہا پسندانہ رجحانات سے بچانے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے امن، بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کے لیے تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد کو سراہا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ملت اسلامیہ کے لیے تحقیقی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صحت اور درازی عمر کے لیے بھی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top