ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا السید یوسف بن محمود حسام الدین القادری الگیلانی البغدادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے السید یوسف بن محمود حسام الدین القادری الگیلانی البغدادی کے انتقال پر اِظہارِ تعزیت کیا ہے۔ السید یوسف بن محمود حسام الدین حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی کےبرادرِ اَکبر تھے اور ان کی وفات سے حضور غوث اعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی کے پیروکار ایک بلند پایہ ہستی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ خدمتِ دین کے سلسلہ میں اُن کی ہمہ گیر کاوشوں کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظمِ اَعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان اور دیگر تمام قائدین بھی سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت شہزادۂ غوث الوریٰ کی قبر کو جلوۂ مصطفیٰ ﷺ سے منور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top