منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کا سالانہ مشعل بردار جلوس

منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں (عزیز بھٹی ٹاؤن) میں مغلپورہ چوک سے مین بازار باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید، صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، صدر منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری، ناظم پی پی 156 اسلم پرویز قادری و دیگر رہنماؤں نے کی۔

جلوس مغلپورہ سے شروع ہو کر شالامار لنک روڈ سے ہوتا ہوا مین بازار باغبانپورہ معروف روحانی شخصیت حاجی غلام حیدر قادری ضیائی کی رہائش گاہ سے گزرتا ہواجی ٹی روڈ باغبانپورہ پر اختتام پذیر ہوا۔

درود و سلام کی صداؤں میں نکالے گئے مشعل بردار جلوس میں مذہبی، سیاسی، سماجی، تاجر رہنما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مرد، خواتین، بزرگ، بچے شریک ہوئے۔ مشعل بردار جلوس کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں موجود افراد جلوس کا استقبال کرتے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور بلند آواز میں سرکار کی آمد مرحبا، حضور آپ آئے تو دل جگمگائے کے نعرے لگاتے رہے۔

اہلیان علاقہ، صدر انجمن تاجران شالا مار لنک روڈ محمد اظہر چوہدری، میاں اعجاز چن، شیخ آصف رفیق، سیٹھ محمد ارشد، چوہدری محمد اسلم و دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں نے جگہ جگہ شرکائے جلوس کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شرکائے جلوس کو خوش آمدید کہا۔ جلوس کے راستے کو خیر مقدمی بینرز اور عمارتوں کو چراغاں کر کے سجایا گیا تھا، پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں۔

آمد ربیع الاول کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں آمد مصطفیﷺ مرحبا مرحبا، سیدی، مرشدی یا نبی یا نبیﷺ کے نعرے لگائے گئے، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہو گئیں، جلوس میں اونٹ، رقص کرتے گھوڑے، سجی ہوئی بگھیاں شامل تھیں۔ عربی لباس پہنے بچوں نے جلوس کی رونق کو چار چاند لگا دیئے۔

شالامار لنک روڈ کے تاجر رہنما بھی ایک بڑے وفد کے ساتھ جلوس میں شریک ہوئے۔ حفیظ اللہ جاوید، حاجی محمد فرخ، محمد ارشد طاہر، ثناء اللہ خان، غلام اصغر صدیقی، پیر سیدانعام اللہ، پیر سید گلزارشاہ، محمد اسلم طاہر، حاجی محمد امجد قادری، طاہر ممتاز، میاں داور معراج، شیخ وکیل احمد، محمد حنیف قادری، طارق الطاف سمیت اہم رہنماؤں نے جلوس میں شرکت کی۔

نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ بنا کر بھیجا، حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت اور بعثت ایک نئے دور کا آغاز اور تاریخ کی ایک نئی جہت کا تعین تھا، آپ ﷺکی تشریف آوری کے بعد انسانیت ایک نئے دور میں داخل ہو گئی، ایسا دور جس میں شعور، آگہی، تہذیب، کلچر اور اعلیٰ انسانی اقدار کو فروغ ملا، حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن مناکر اہل ایمان اپنے ایمان کو تازہ کرتے ہیں۔

صدر منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے انسانیت کو مساوات، اخوت اور جمہوریت کا درس دیا ہے، آپ کی پاکیزہ زندگی انسانیت کے لیے اعلیٰ ترین نمونہ ہے، تحریک منہاج القرآن نے اللہ کی توفیق سے ہر سال حضور ﷺ کی ولادت باسعادت کی نسبت سے عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد یقینی بنایا اور میلادکے کلچر کو فروغ دیا، عشق مصطفیﷺ کی شمعیں گھر گھر، گلی گلی روشن کیں، اس سال بھی 37ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی۔

جلوس کے اختتام پر ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

Istaqbal-e-Rabil-ul-Awwal-Juloos

Istaqbal-e-Rabil-ul-Awwal-Juloos

Istaqbal-e-Rabil-ul-Awwal-Juloos

Istaqbal-e-Rabil-ul-Awwal-Juloos

minhajulquran lahore milad juloos

minhajulquran lahore milad juloos

minhajulquran lahore milad juloos

minhajulquran lahore milad juloos

minhajulquran lahore milad juloos

minhajulquran lahore milad juloos

minhajulquran lahore milad juloos

minhajulquran lahore milad juloos

minhajulquran lahore milad juloos

Istaqbal-e-Rabil-ul-Awwal-Juloos

Istaqbal-e-Rabil-ul-Awwal-Juloos

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top