منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 12 روزہ ضیافت میلاد کی تقریب میں 21 اکتوبر 2020ء کو منعقدہ محفل میں آغوش کی انتظامیہ، بچوں اور اساتذہ کرام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آغوش کمپلیکس کے ڈائریکٹر، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور مربی گوشہ درود سید مشرف شاہ سٹیج پر موجود تھے۔

ضیافت میلاد کی تقریب میں تلاوت کے بعد نعت خوانی ہوئی، آغوش کے بچوں نے بھی ثناء خوانی کی۔ آخر میں تمام شرکاء کو ضیافت میلاد کا لنگر پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top