ہری پور: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن کے رفیق مقتول سجاول خان مصطفوی کے اہلخانہ سے تعزیت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہری پور ہزارہ میں منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق مقتول سجاول خان مصطفوی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے لیے بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سجاول خان مصطفوی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
اس موقع پر راجہ زاہد محمود، سرپرست تحریک منہاج القرآن ضلع ہری پور حاجی غلام شبیر، زونل انچارج ہزارہ ڈویژن محمد جاوید القادری، محمد مظہر خیال، پروفیسر حضر حیات، شوکت رشید، شجاع الاسلام، محمد معیز، یاسر ریاض عابد، ڈاکٹر جہانگیر خان اور منہاج القرآن ہری پور ہزارہ کے رفقاء و اراکین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تبصرہ