منہاج القرآن سیالکوٹ کی کوارڈینیشن کونسل کا اجلاس

council meeting

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کی کوارڈینیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات و کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن سیالکوٹ کے رہنماء علامہ ثناء اللہ قادری، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن کے تمام فورمز اور منہاج ویمن لیگ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے آئندہ کے تنظیمی و تربیتی اہداف اور دعوت کے طریقہ کار بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انجینئر رفیق نجم نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن سیالکوٹ کے مختلف فورمز کی کارکردگی کو سراہا اور بہتری کے لیے مزید تجاویز بھی دیں۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

council meeting

council meeting

council meeting

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top