نظام المدارس کے اساتذہ، طلباء کو ویکسین لگوانے کی ہدایت

مورخہ: 05 جون 2021ء

منفی پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں: ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر

لاہور (5 جون 2021ء) نظام المدارس پاکستان کے تحت کام کرنے والے ملک بھر کے مدارس کے ذمہ داران سے کہا گیا ہے کہ مدارس میں زیرتعلیم طلبہ، اساتذہ اور عملہ کی ویکسی نیشن کروائی جائے اور حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی مفت ویکسین کی سہولت سے استفادہ کیا جائے۔ یہ ہدایات نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر محمد آصف اکبر نے دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت ناگزیر ہے۔ ویکسین لگوانے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویکسین کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ جلد سے جلد کورونا وائرس وباء سے نجات دے اور تعلیمی، سماجی، اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوں۔ علامہ میر آصف اکبر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی آگاہی مہم کی تعریف کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top