منہاج القرآن جہلم کے فورمز کا مشترکہ اجلاس

مورخہ: 07 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن جہلم کا تمام فورمز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن جہلم محمد اکرم المکی، ناظم غلام مصطفیٰ، محمد نوید، تمام فورمز کے عہدیداروں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن شمالی پنجاب انجینئر ڈاکٹر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج القرآن تحصیل جہلم کی تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جسے انہوں نے سراہا اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے حلقہ ہائے درود اور سوشل میڈیا فہم دین پروگرام کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top