منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ایوارڈ تقریب

مورخہ: 24 جون 2021ء

منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم اور رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سیالکوٹ اور تمام فورمز کے نمائندوں نے بھی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور قاری ریاست علی چدھڑ بھی تقریب کے مہمانوں میں شامل تھے۔

ایوارڈ تقریب میں منہاج القرآن سیالکوٹ کے پلیٹ فارم سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو ایوارڈ، اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری اور انجینئر رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے مںہاج القرآن سیالکوٹ کی کارکردگی کو سراہا اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top