نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب 21 اگست کو اسلام آباد میں ہو گی: مظہر محمود علوی

ہمیں اپنے نوجوان ٹیلنٹ کو عزت اور شناخت دینا ہو گی: مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ

لاہور (27 جولائی 2021ء) منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کو ایوارڈ دینے کی یادگار ”نیشنل یوتھ ایوارڈ“ تقریب 21 اور 22 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی، تقریب میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے نوجوانوں کی صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر انہیں ایوارڈ دیے جائیں گے، ملک بھر سے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پہلی بار چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر متعارف کروانے کے لئے منہاج یوتھ لیگ نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ ہم اپنے باصلاحیت نوجوانوں کو اس وقت تک نظر انداز کرتے رہتے ہیں جب تک بیرونی دنیا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف نہیں کرتی اور انہیں کوئی ایوارڈ نہیں دیتی ہمیں اغیار کی تصدیق سے قبل اپنے ٹیلنٹ کو عزت اور شناخت دینا ہو گی۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو باصلاحیت یوتھ کے خزانے سے نوازا ہے ہمیں اپنے ٹیلنٹ کی قدر کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ میں ملک کی نامور شخصیات، شریک ہوں گی اور یہ تقریب نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف کے کلچر کو پروان چڑھانے کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top