تحریک منہاج القرآن قصور کی تقریب حلف برداری

مورخہ: 22 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن قصور اور ذیلی نومنتخب فورم عہدیداروں کی تقریب حلف برداری و تربیتی نشست قصور سٹی میں ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک و جملہ فورمز کے عہدیداروں و قائدین نے شرکت کی۔ پروگرام میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء میاں ریحان مقبول، منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی اور قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔

تقریب میں حافظ ولی محمد صدر تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ قصور اور ان کی پوری ٹیم، محمد اشرف علی ضیغم ناظم تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ قصور، مدثر علی قادری جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ قصور، ڈاکٹر محمد اکرم بلوچ، محمد شمشاد طاہر، نوید احمد قادری و دیگر قائدین بھی شریک ہوئے۔

منہاج القرآن الہ آباد سے ڈاکٹر ناصر شکیل ضلعی نائب صدر، عاطف صدیق ضلعی ناظم سوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک اور شیخ محمد نوازشریف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top