منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب کی تقریب حلف برداری

ننکانہ صاحب تقریب حلف برداری

منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب کے زیراہتمام پاک گیرژن کالج ننکانہ صاحب میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں تمام فورمز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔ اس موقع پر شیخ محمد اویس طاہر صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب نے تقریب کی صدارت کی۔

تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی، میاں ریحان مقبول صدر پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب، مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ، میاں عنصر محمود صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ شمالی پنجاب، علامہ محمد اشفاق چشتی مرکزی نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، علامہ خلیل احمد قادری ناظم نظام المدارس وسطی پنجاب، محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک ڈوویژن لاہور، قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن وسطی پنجاب، محمد امجد ڈار، محمد آصف جوئیہ، میاں ساجد اقبال جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک لاہور ڈوویژن نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں خالد محمود طاہر ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع ضلع ننکانہ صاحب نے استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی مشن کی کامیابی کے لیے کوشاں رہنا بڑی قربانی ہے۔ تقریب میں ضلع ننکانہ صاحب کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے بھی خطاب کیا۔

ننکانہ صاحب تقریب حلف برداری

ننکانہ صاحب تقریب حلف برداری

ننکانہ صاحب تقریب حلف برداری

ننکانہ صاحب تقریب حلف برداری

ننکانہ صاحب تقریب حلف برداری

ننکانہ صاحب تقریب حلف برداری

ننکانہ صاحب تقریب حلف برداری

ننکانہ صاحب تقریب حلف برداری

ننکانہ صاحب تقریب حلف برداری

ننکانہ صاحب تقریب حلف برداری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top