فریدِ ملّتؒ ریسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کے لائبریری انچارج ڈاکٹر عبد الجبار قمرنے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

PHD

ڈاکٹر عبد الجبار قمر (لائبریری انچارج فریدِ ملّتؒ ریسرچ اِنسٹی ٹیوٹ) نے شیخ زید اسلامک سینٹر، جامعہ پنجاب سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ان کے مقالہ کا موضوع ’’برصغير میں نقد تصوف کا علمی و تحقیقی جائزہ‘‘ تھا۔ انہوں نے اپنا مقالہ ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل (ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی اف دی پنجاب) کے زیر نگرانی مکمل کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈاکٹر عبد الجبار قمر کو اس عظیم علمی اعزاز کے حصول پر مبارک باد پیش کی اور ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔ ناظم اَعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر رانا محمد فاروق اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی ڈاکٹر عبد الجبار قمر کو خصوصی مبارک باد دی ہے۔

PHD

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top