دیپالپور: نظامت تربیت کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ

minhaj ul quran

منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام 26 ستمبر 2021ء کو حق میرج لان حویلی لکھا ضلع دیپالپور کی تنظیمی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، ناظم تربیت محمد سلیم چوہدری، علامہ غلام مرتضٰی علوی، علامہ منہاج الدین قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، حاجی ریاض احمد سدیدی اور ڈاکٹر محمد رفیع کمبوہ نے تنظیمی اور تربیتی لیکچر دئیے۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرہ میں اصلاح احوال اور دینی اقدار کی حفاظت و سربلندی کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے فروغ و اشاعت میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے کارکنان منہاج القرآن کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top