سویڈن: منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کے زیراہتمام میلاد کانفرنس

milad conference

منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم، سویڈن کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس میشتا (سٹاک ہوم) میں منعقد ہوئی، جسمیں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم علامہ ظفرعباس طاہر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں فاضلہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی محترمہ نادیہ سلمیٰ نے منہاج ایجوکیشن سسٹم کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کے زیراہتمام میشتا میں رینے والی پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے لیے کلاسسز کے آغاز کا سن کر حاضرین نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

اس سے پہلے محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جبکہ ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدیہ عقیدت بھی پیش کیے۔ پروگرام میں فیملیز سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آخر میں جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم یٰسین اعجاز نے آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کی انتظامیہ کو شاندار انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

milad conference

milad conference

milad conference

milad conference

milad conference

milad conference

milad conference

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top