منہاج القرآن لالیاں کے زیراہتمام محفل میلاد
تحریک منہاج القرآن برہان نگر لالیاں ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے ’’فروغ عشق مصطفٰی میں منہاج القرآن کا کردار ‘‘کے موضوع پر گفتگو کی۔ پروگرام کی صدارت حماد رضا لالی صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چنیوٹ نے کی جبکہ امجد تقی ہرل صدر تحریک منہاج القرآن ضلع چنیوٹ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی محفل میں شریک ہوئی۔
تبصرہ