لاہور: سیکرڈ ہارٹ کتھیڈرل کیتھولک چرچ میں ”مسلم مسیحی تعلقات کا فروغ“ سیمینار سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب

کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کیتھولک چرچ آف پاکستان، انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور کل مسالک علماء بورڈ کے تعاون سے ”مسلم مسیحی تعلقات کا فروغ“ سیمینار سینٹ انتھنی ہال، سیکرڈ ہارٹ کتھیڈرل کیتھولک چرچ ریگل چوک لاہور میں منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ادیان عالم کا محافظ ہے اور تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے امن کا پیامبر ہے۔ پیغمبر رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات امن و رحمت ہیں، جو تمام مذاہب عالم کے لیے یکساں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات امن پر پیرا ہونا ہی امن عالم کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے ہمیشہ بین المذاہب، بین المسالک رواداری، اتحاد اور امن کی بات کی ہے۔ منہاج القرآن اسلام کی تعلیمات امن کی روشنی میں تمام مذاہب و مسالک کو یکجا دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بین المذاہب اور مسلکی شدت پسندی اور انتہاء پسندی کو رواداری، اتحاد اور یکجہتی سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

سیمینار کی صدارت چیئرمین کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ، بشپ آف آرچ ڈائسز آف لاہور کیتھولک چرچ آف پاکستان آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے کی۔ انہوں نے بین المذاہب کاوش پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات کو سراہا۔

سیمینار میں مسلم و مسیحی اسکالرز، سکھ، ہندو اور مختلف مذاہب و مسالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر غلام محی الدین دیوان، رانا محمد ادریس، صاحبزادہ انوار الحق ایڈووکیٹ، نوراللہ صدیقی، سہیل احمد رضا، راجہ زاہد محمود، شہزاد خان، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، اشتیاق حنیف مغل اور الطاف رندھاوا بھی موجود تھے۔

اس سے پہلے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا سینٹ انتھنی ہال، سیکرڈ ہارٹ کتھیڈرل کیتھولک چرچ (ریگل چوک لاہور) پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ یہاں چرچ کے آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

Muslim Christian Relations

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top