سلانوالی: منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ’’پیغام پاکستان نظام المدارس کانفرنس‘‘

nizam ul madaris

منہاج القرآن علماء کونسل سلانوالی کے زیراہتمام ’’پیغام پاکستان نظام المدارس کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری نے کہا کہ نظام المدارس مدارس دینیہ کے طلبہ کو قومی دھارے میں لانے کیلے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری سلیبس فراہم کر رہا ہے۔ مدارس دینیہ میں جمود کو توڑ کر طلبہ کو جدید تحقیق کی طرف راغب کیا۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن کے 40 سالہ بے مثال تعلیمی کیرئیر کی بدولت ہزاروں مدارس نظام المدارس پاکستان سے ملحق ہو چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان کو نفرت، فرقہ واریت، عدم برداشت اور انتہا پسندی کا سامنا ہے جس سے نکلنے کے لیے نظام المدارس پاکستان کے نظام تعلیم و تربیت پر عمل کرتے ہوئے محبت رواداری، اعتدال، برداشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

کانفرنس سے علامہ پیر محمد اشفاق چشتی مرکزی نائب ناظم منہاج علماء کونسل، علامہ پروفیسر ثمر عباس ناظم نظام المدارس شمالی پنجاب، علامہ محمد قاسم چشتی صدر منہاج القرآن علماء کونسل سلانوالی، مکتبہ فکر دیوبند سے مولانا ناصر مدنی، اہلحدیث مولانا نذیر احمد ملک، اہل تشیع علامہ آصف رضا اور جماعت اہل سنت علامہ محمد سلیم سیالوی نے خطابات کیے۔ آخر میں کامیاب پروگرام کے انعقاد پر علامہ پیر چشتی صاحب نے منہاج القرآن علماء کونسل سلانوالی اور نظام المدارس کی زونل ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top