ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شعیب اختر سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد کے ساتھ اسلام آباد میں شعیب اختر سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کو قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ وفد میں راجہ زاہد محمود، عارف چوہدری، قاضی شفیق اور قاضی فیض الاسلام بھی موجود تھے۔
تبصرہ