تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ورکرز کنونشن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ورکرز کنونشن پروفیسر محمد اقبال طاہر صدر TMQ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر حاجی عبدالطیف سرپرست تحریک منہاج القرآن اور قاری ریاست علی چدھڑ نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں سید سہیل احمد گیلانی ضلعی ناظم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔کنونشن میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے مصطفوی کارکنان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یونین کونسلز سطح تک تنظیمی نیٹ ورک مضبوط کرنے کے لیے بھی بریفنگ دی۔

ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ، رجانہ، کمالیہ، پیر محل، نیا لاھور، گوجرہ اور سندھیانوالی سے منہاج القرآن اور تمام فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top