مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع یکم جنوری کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ہو گا

گوشہ درود

لاہور (31 دسمبر 2021ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع یکم جنوری بروز ہفتہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، رانا نفیس حسین قادری، اشتیاق حنیف مغل سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قراء و نعت خوان روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا، روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top