سرگودھا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سجادہ نشین حسین آباد شریف سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی سے ملاقات

داکٹر حسن قادری

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سجادہ نشین حسین آباد شریف سرگودھا سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی سے تخت ہزارہ تحصیل کوٹ مومن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام و قائدین و کارکنان بھی موجود تھےجبکہ پیر صاحب کے صاحبزادے سید محمد قمر حیدری مدنی بھی یہاں موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پیر صاحب کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور ان کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔

ملاقات میں سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی نے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی دین اسلام کے لئے قومی و عالمی سطح پر سرانجام دی جانے والی علمی و عملی خدمات کو بہت سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فی زمانہ نوجوانوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنا بہت بڑی قومی و ملی خدمت ہے، اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام کو امت کیلئے بیش بہا تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خانقاہی نظام ہی معاشرتی برائیوں کا قلع قمع کر سکتا ہے، روحانی خانوادوں کیلئے منہاج القرآن روشنی ہے، منہاج القرآن امت مسلمہ کیلئے باہمی محبت و ہم آہنگی کیلئے بے مثال کردار ادا کر رہا ہے،

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پیر صاحب کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بزرگوں کی روحانی خدمات کو سراہتے کہا کہ اولیائے اللہ نے انسانیت سے محبت کرنا سکھایا، تقویٰ و باطنی طہارت اور کردار کی اصلاح کے لیے اولیائے اللہ کے مزارات اور ان کی تعلیمات قوت محرکہ ہیں۔

اس سے پہلے پیر صاحب اور ان کے مریدین نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا گلپاشی کر کے پرتپاک استقبال کیا اور آپ کو گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کے ساتھ دربار شریف لایا گیا۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل نے آستانہ عالیہ پیر صاحب کے بزرگوں کے مزار پر بھی حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ آخر میں پیر صاحب نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور آپ کو باقاعدہ رخصت بھی کیا۔

داکٹر حسن قادری

داکٹر حسن قادری

داکٹر حسن قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top