پیرس: منہاج القرآن فرانس کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے عہدیداران کے اعزاز میں اعشائیہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے عہدیداران کے اعزاز میں نئے سال کے آغاز پر اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ کی تقریب میں پی ٹی آئی فرانس کے صدر ملک عابد، جنرل سیکرٹری چوہدری افضال گوندل، چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری افضال ڈھل اور صفدر ہاشمی سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سینئر رہنماؤں اور مقامی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد زاہد محمود چشتی نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر راجہ بابر نے مہمانوں کی آمد ہر ان کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ تحریک انصاف فرانس اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی تنظیمات آئندہ قومی ایام کی تقریبات کا انعقاد باہمی تعاون سے کریں گی۔ انہوں نے شرکاء کو منہاج القرآن فرانس کی 2021ء کی کاکردگی سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا۔
صدر پی ٹی آئی فرانس ملک عابد نے عزت افزائی پر منہاج القرآن فرانس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فرانس ہمیشہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کیساتھ ملکر چلے گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی فرانس کے عہدیداران نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تاحیات رفاقت لینے کا بھی اعلان کیا۔
علامہ حسن میر قادری گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں کی جانب سے منہاج القرآن فرانس کی تاحیات ممبر شپ لینے کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے مرحوم راؤ خلیل کی بخشش و مغفرت، پاکستان کی سلامتی، شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور شہدائے پاک فوج کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔
تبصرہ